کراچی ( اسپورٹس رپورٹر )فرسٹ اے ڈی چمپیئن لیگ کرکٹ ٹرافی 2020-21۔ زیراہتمام فلیمینگو اسپورٹس ٹیم مینجمنٹ،جس میں کراچی کی آٹھ ٹیموں نے شرکت کی، متین انٹر پرائز، ابو بکر الیون، ینگ اسٹارز، کے پی آئی شارکس، زی یو -ایکس، لوہار فاءٹرز، ٹری ٹرون سی سی، زی-این اسپورٹس، فلیمینگو اسپورٹس ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے ان تمام ٹیموں کا شکریہ۔ اس ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کے پی آئی گراؤنڈ میں کھیلا گیا،
فائنل میچ متین انٹرپرایز اور
ابو بکر الیون کے درمیان کھیلا گیا۔متین انٹرپراءیز نے فائنل میچ 5 وکٹوں سے جیت کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔ ابوبکر الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور 20 اوورز کے اختتام پہ ساتھ وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بناۓ،
عبداللہ فضل نے 51 اور سکندر نے 32 رنز بناۓ، متین انٹرپراءیز کی جانب سے خرم نے 3 وکٹیں حاصل کی۔جواب میں متین انٹرپراءیز نے مطلوبہ حدف 19:1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔اکبر خان نے 93رنز ناٹ آؤٹ کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح دلوائی اور فائنل میچ کے مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا۔اس ٹورنامنٹ کے بہترین بلے باز ھمزہ اینایت بنے جو کہ ینگ اسٹار کی جانب سے اس ٹورنامنٹ کے بہترین بولر تاجی بنے جو کہ ابوبکر الیون کی جانب سےاس ٹورنامنٹ کے بہترین آل راؤنڈر اکبر خان بنے جو کہ متین انٹرپرأیز کی جانب سے اس ٹورنامنٹ کے بہترین پلیئر عبداللہ فضل بنے جو کہ ابوبکر الیون کی جانب سے,اس ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی سید وقاص حسن ڈائریکٹر فلیمینگو اسپورٹس تھےاور گیسٹ آف آنر سید شہروز علی جنرل سیکریٹری فلیمینگو اسپورٹس، اور شاکر میمن کورڈینیٹر آف فلیمینگو اسپورٹس جنہوں نے انعامات تقسیم کیے. ڈائریکٹر فلیمنگو اسپورٹس سید وقاص نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ ایسے ٹورنامنٹ کا باقاعدہ انعقاد اور بہتر کرایا جائے اور تمام ٹیموں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے جائیں اور گراس روٹ لیول پر کرکٹ کو بہتر سے بہتر بنایا جائے۔