پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ)ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہوگیے۔ضلع پشاور کی سطح پر ہونیوالے انتخابات کی نگرانی سابق صدر بیڈمنٹن ایسوسی ایشن عبدالسلام نے کی۔جس میں پشاور شہر سمیت کینٹ اور حیات آبا د سے تعلق رکھنے والے 23 کے قریب رجسٹرڈ بیڈمنٹن کلب کے صدور نے شرکت کی سابق صدر عبدالسلام انتخابات کیلئے خصوصی طور پر راولپنڈی سے آئے تھے
اس موقع پر ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن پشاور کے صدر کیلئے اسد غفار اور فرخ ندیم کے مابین انتخاب ووٹ کے ذریعے ہوا جس میں فرخ ندیم کو صرف تین ووٹ ملے جبکہ اکثریتی ممبران نے اسد غفار کی صدارت کے حق میں ووٹ دیا اس طرح سیکرٹری کے عہدے کیلئے سابق بیڈمنٹن کھلاڑی سلام گل اور یاسرخان کے مابین ووٹنگ ہوئی جس میں سلام گل نے کلین سویپ کرتے ہوئے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کئے
اس موقع پر سابق صدر عبدالسلام نے نومنتخب صدر و سیکرٹری کو مبارکباد دی اور کہا کہ ان کے کندھوں پر بھاری ذمہ داری پڑی ہے اس لئے وہ قومی امانت سمجھ کر پشاور میں بیڈمنٹن کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھائے .کے پی کے بیڈمنٹن کی نمائندگی عبدالسلام نے کی جبکہ ڈسٹرکٹ پشاور کے سابق صدر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے فنانس کے عہدے پر فضل سبحان بلا مقابلہ منتخب ہوئے
انتخابات کی نگرانی الیکشن کمیٹی کے ممبران نور زیب اور ایاز اور منظور احمد نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر نومنتخب صدر و سیکرٹری نے ڈسٹرکٹ پشاور کی مختلف کلب کے صدور کو یقین دہانی کرائی کہ وہ ہر سطح پر انکی مدد کیلئے تیار ہیں بعد ازاں ایک تعزیتی اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں حال ہی میں انتقال ہونیوالے بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے سابق سیکرٹری دوست محمد کیلئے دعائے مغفرت بھی کی گئی اور ان کے ایصال ثواب و درجات کی بلندی کیلئے بھی خصوصی دعایں مانگی گئی۔