سمرفس سکول فٹ بال چیمپیئن شپ کو کرونا وائرس کے باعث ملتوی کردیا گیا

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) سمرفس سکول فٹ بال چیمپیئن شپ کو کرونا وائرس کے باعث ملتوی کردیا گیا ہے، یہ بات ایونٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری حمزہ واسطی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی، انہوں نے کہا کہ سمرفس سکول فٹ بال چیمپیئن شپ 20 مارچ سے ویسٹ منسٹر انٹرنیشنل سکول بحریہ کیمپس فیز سیون میں کھیلی جانی تھی

جس میں شرکت کے لئے 36 سکولوں نے اپنی رجسٹریشن بھی کروا رکھی ہے اور بھی سکول چیمپیئن میں میں شرکت کے منتظر تھے۔ کیونکہ کرونا وائرس کے باعث تعلیمی اداروں میں چھٹیاں ہورہی ہیں جس کے باعث ٹورنامنٹ ملتوی کرنا پڑا اور جیسے ہی کروانا وائرس کا مسئلہ ختم ہوتا ہے اسی وقت چیمپیئن شپ کے نئے شیڈول کا دوبار اعلان کر دیا جائے گا۔

حمزہ واسطی نے کہا کہ ٹورنامنٹ منعقد کروانے کا مقصد نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیاں مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ معاشرتی برائیوں سے روکنا اور فٹ بال کے ٹیلنٹ کو قومی سطح پرابھرنا تھا، انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں ملک بھر سے سات سو کے قریب لڑکے اور لڑکیاں حصہ لے رہے تھے۔

error: Content is protected !!