حیدر آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)ڈویژنل والی بال ایسوسی ایشن حیدرآباد اور سندھ گیمز ایسوسی کے زیر اہتمام ینگ فرنٹئیر والی بال کورٹ امریکن کوارٹرز حیدرآباد میں پہلا قائد اعظم انٹر کلب والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کرایا گیا ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر ایچ ڈی وی اے کے سیکریٹری سلطان زئی تھے جبکہ بابو دادا خلیق الزمان نے ٹورنامنٹ کے تمام انتظامات سنبھالے جبکہ وسیم خان,سید محمد اسحاق شاہ, شاہد انصاری,فیضان علی راجپوت,لعل رحیم,داؤد خان نے ان کی معاونت کی تین دن تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ کے فائنل کےلئے حسن والی بال کلب اور ینگ فرنٹئیر والی بال کلب نے رسائی حاصل کی,تیسری پوزیشن کے نیچ میں خان والی بال کلب نے رسالدار والی بال کلب کو 3/0سے شکست فی فائنل میچ میں کانٹے دار مقابلہ ہوا.جو ینگ فرنٹئیر والی بال کلب نے 3/0 سے جیت کر پہلے قائد اعظم انٹر کلب والی بال ٹورنامنٹ کا ٹائیٹل اپنے نام کرلیا. فائنل میچ کو ڈی پی ای حسن علی آرائیں نے سپر وائز کیا. عطا الرحیم,عمر فاروق,حسن ذادہ,سفیان خان,صدام حسین,عزیز اللہ,جنید خان,طلحہ خان نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا.بعد از تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی.جس کے مہمان خصوصی سابقہ ممبر قومی اسمبلی شبیراحمد انصاری تھے جبکہ پی ٹی آئی وومن ونگ کی نائب صدر محترمہ انیسہ صدیقی ,حیدرآباد سوشل ورکرز ایسوسی ایشن کے چئیر مین عمر علی قریشی, ڈاکٹر حاشر,ڈاکٹر نصرت, نازیہ خانزادہ,فواد ہاشمی,انجم خان,سید مسرت علی شاہ,اعجاز احمد شیخ, اعزازی مہمان تھے. جنہوں نے کامیاب ٹیموں میں ٹرافیز,میڈل اور بال پکر بچوں میں انعامات تقسیم کئے