عمر اکمل کے پاس تحریری جواب جمع کرانے کیلئے 31مارچ تک کا وقت

لاہور۔(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل کو پی سی بی کے انٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 2.4.4 کی 2 مرتبہ خلاف ورزی کرنے پر چارج کیا۔پی سی بی انٹی کرپشن کوڈ کا آرٹیکل 2.4.4 کسی بھی فرد کی جانب سے کرپشن کی پیشکش کے بارے میں پی سی بی ویجلنس اینڈ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کو (بغیر کسی غیر ضروری تاخیر سی) آگاہ نہ کرنا ہے۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق عمر اکمل کو نوٹس آف چارج 17 مارچ بروز منگل کو جاری کیا گیا۔ 14 روز تک نوٹس کا تحریری جواب جمع کرانے کے لیے عمر اکمل کے پاس 31 مارچ تک کا وقت ہے۔آرٹیکل 6.2 کے تحت آرٹیکل 2.4.4 کی خلاف ورزی کا جرم ثابت ہونے پر سزا 6 ماہ سے تاحیات پابندی مقرر ہے۔عمر اکمل کو 20 فروری کو عبوری طور پر معطل کیا گیا تھا۔ اس حوالے سے پریس ریلیز جاری کی جاچکی ہے۔پی سی بی مزید کوئی بیان جاری نہیں کرے گا۔

error: Content is protected !!