پانچویں کومبیکس ایشین اوپن تائیکوانڈو چیمپئین شپ کی میزبانی پاکستان کرے گا.

 

 

پانچویں کومبیکس ایشین اوپن تائیکوانڈو چیمپئین شپ کی میزبانی پاکستان کرے گا

ایشین تائیکوانڈو فیڈریشن کی جنرل اسمبلی کا فیصلہ۔ پی ٹی ایف کے صدر کرنل وسیم کا خیرمقدم

 

بیروت(لبنان) ایشین تائیکوانڈو فیڈریشن کی ایگزیکٹو آفس اور جنرل اسمبلی کا انعقاد لبنان کے شہر بیروت میں منعقد ہوا اے ایف سی کے صدر لی کیو سیوک (Kyu Seok Lee) کی سربراہی میں ہونے والی جنرل اسمبلی میں 30 ایشیائی ممالک کے مندوبین نے شرکت کی

پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل (ر) وسیم جنجوعہ اور جنرل سیکریٹری مرتضی بنگش نے پاکستان کی نمائندگی کی اس موقع پراے ایف سی کے صدر لی کیو سیوک نے پانچویں کومبیکس ایشین اوپن تائیکوانڈو چیمپئین شپ کی میزبانی پاکستان کو دینے کا اعلان کرتے ہوئے چیمپئین شپ کیلئے پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی

پروفیسر کیو سیوک لی کاکہنا تھا کہ پی ٹی ایف کے زیراہتمام گذشتہ سال پاکستان میں چوتھی ایشین اوپن تائیکوانڈو چیمپئین شپ کامیابی سے منعقد کرائی گئی تھی مجھے امید ہے کہ اس سال بھی میگا ایونٹ کے پانچویں ایڈیشن کاانعقاد شاندار ہو گا

میں پاکستانی تائیکوانڈو کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو دیکھنے کے منتظر ہوں پی ٹی ایف کے صدرکرنل (ر) وسیم جنجوعہ نے ایشین چیمپئین شپ کی میزبانی کو پاکستان کیلئے اعزاز قرار دیتے ہوئے

اے ایف سی کے صدر لی کیو سیوک و دیگر عہدیداران کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایشین چیمپئین شپ رواں سال نومبر میں اسلام آباد میں کھیلی جائے گی جسمیں دنیا بھر سے تائیکوانڈو کے ٹاپ کلاس کھلاڑی شرکت کریں گے

 

 

 

error: Content is protected !!