پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ) خیبرپختونخوخوافٹسال ایسوسی ایشن نے18تا21فروری پشاورمیں أئی ایم فٹسال کے نام سےال پاکستان فٹسال ٹورنامنٹ منعقدکرانےکااعلان کردیا۔ملکی سطح پرپہلی مرتبہ منعقدہ اس میگاایونٹ میں 60سے زائدٹیمیں حصہ لیں گی۔فاتح ٹیم کو ایک لاکھ روپے جبکہ رنراپ ٹیم کوتیس ہزارروپے دیئے جائیں گے۔اس حوالے سے گزشتہ روزایک مقامی ہوٹل میں ایک پروقارتقریب منعقد ہوئی۔اس موقع پر ٹورنامنٹ کی لوگورونمائی بھی کی گئی۔اس تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی فٹسال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل اورانٹرنیشنل فٹبالرارشدخان تھے جبکہ ملک ہدایت الحق سمیت کثیرتعدادمیں کھلاڑی بھی موجودتھے۔تقریب سےخطاب کرتے ہوئے ارشدخان نے کہاکہ اللہ کے فضل سے قلیل مدت میں فٹسال کے کئی مقابلے منعقد کرائےہیں جسکے باعث نوجوانوں میں کافی مقبول ہونےلگاہےاورانشاء اللہ مزیدٹورنامنٹس بھی منعقدکرائینگے۔
انہوں نے کہاکہ 18فروری سے21فروری تک پشاورمیں قومی سطح پرمیگاایونٹ منعقدکررہے ہیں جس میں ملک بھرسے ٹیمیں حصہ لیں گی۔انہوں نے کہاکہ اس ٹورنامنٹ کے فاتح ٹیم کوایک لاکھ روپے بطورانعام دی جائے گی جبکہ رنراپ ٹیم کوتیس ہزارروپے دیئے جائینگے۔انکاکہناتھاکہ ملک کے دیگرشہروں اورصوبے کے دوردرازعلاقوں کی ٹیموں کورہائش بھی دی جائے گی۔ارشدخان نے کہاکہ صوبائی ایسوسی ایشن سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے تعاون سےجلدہی خواتین ٹیموں پرمشتمل فٹسال ٹورنامنٹ کاانعقادکیاجائیگا۔جسکے لئے صوبائی فٹسال ایسوسی ایشنزکوتیاریاں شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔