پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر فٹ بال میچ میں ماڈل ٹائون اکیڈمی کی جیت

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ ) پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں نمائشی فٹ بال ماڈل ٹائون اکیڈمی اسلام آباد اور ماڈل ٹائون اکیڈمی (نیول انکوریج) کی ٹیموں کے درمیان منعقد ہوا، جس میں ماڈل فٹ بال ماڈل ٹائون اکیڈمی اسلام آباد نے ماڈل ٹائون اکیڈمی (نیول انکوریج) کو ایک کے مقابلے چار گول سے شکست دیکر میچ اپنے نام کرلیا، میچ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان سپورٹس بورڈ کے میڈیا ڈائریکٹر شاہد اسلام نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز، اسناد اور کیپ بھی تقسیم کیں، اس موقع پر پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے سنیئر نائب صدر عدنان ملک، اسلام آباد سٹوڈنٹ اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید شرافت بخاری اور اسلام آباد فٹ سال ایسوسی ایشن کے صدر رانا تنویراحمد بھی موجود تھے، تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد اسلم نے بتایا کہ وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی ہدایت پر یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کروائے جا رہے ہیں، ان مقابلوں کا مقصد کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی منانا ہے۔

error: Content is protected !!