حیدرآباد ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام 11فروری سے 14فروری 2021سندھ رینکنگ بوائز اینڈ گرلز ٹینس چیمپیئن شپ منعقد کی جائے گی

حیدرآباد(سپورٹس لنک رپورٹ )حیدرآباد ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام واپڈا کالونی ٹینس کورٹ پر 11فروری سے 14فروری 2021سندھ رینکنگ بوائز اینڈ گرلز ٹینس چیمپیئن شپ منعقد کی جائے گی ، اس سلسلے میں ایسوسی ایشن کے صدر جاوید ریاڑ کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ رینکنگ چیمپیئن شپ میں بوائز انڈر 11، بوائز انڈر 14سنگلز،ڈبلز،بوائز انڈر 15سنگلز ،ڈبلز ،گرلز انڈر 15سنگلز گرلز اوپن،مینز 40پلیس ڈبلز اور 50پلیس ڈبلز کے مقابلے ہوں گے،چیرمین آرگنائزنگ کمیٹی محمد جاوید ریاڑ،ٹورنامنٹ ڈائریکٹر آصف پرویز کھیڑو،ٹورنامنٹ ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیم ریحانہ بھٹی،آرگنائزنگ سیکرٹری رفیع درباری اور محمد حسن کمال،میڈیا کوآرڈینیٹر عامر کفایت،اسکروٹنی کمیٹی چیرپرسن میڈیم مختار بھٹی،ممبران حسن امام قادری اورڈاکٹر خالد عثمانی جبکہ آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران قمر الدین شیخ،اسلم چوہان،عبدالصمد خان، ذبید گل، شوکت علی سانگی،قاضی ندیم احمد، عبدالرشید اور محمد سلمان ثناء شامل ہیں تمام کھلاڑی اپنی انٹری کے لئے ٹورنامنٹ ریفری شبیر گل سے واٹس اپ نمبر 03330291569پر رابطہ کریں۔

error: Content is protected !!