مسرت حسین میموریل جونیئر گرلز اینڈ بوائز وسیون اے سائیڈ ہاکی چیمپئن شپ فائنل مرحلے میں داخل

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) مسرت حسین میموریل جونیئر گرلز اینڈ بوائز وسیون اے سائیڈ ہاکی چیمپئن شپ فائنل مرحلے میں داخل ہوگئی، بوائز کے مقابلوں میں اولمپئن سمیر حسین اور اولمپئن ایاز محمود سیونرز کی ٹیموں اور گرلز میں بیگم رعنا لیاقت علی خان اور بیگم فاطمہ جناح سیونرز کی ٹیموں نے فائنل میں رسائی حاصل کرلی ۔ اولمپئن اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی میں جار ی ہاکی چیمپئن شپ میں گزشتہ روز کھیلے گئے گرلز کے پہلے سیمی فائنل میں بیگم فاطمہ جناح سیونرز کی ٹیم نے مد مقابل بیگم شائستہ اکرام اللہ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5-4 سے شکست دیدی ۔ دوسرے سیمی فائنل میں بیگم رعنا لیاقت علی خان نے اپنی حریف ٹیم بیگم جاں آراء سیونرز کو چار کے مقابلے میں پانچ گول سے زیر کرکے فائنل میں جگہ بنالی ۔ بوائز کے پہلے سیمی فائنل میں اولمپئن ایاز محمود سیونرز نے اولمپئن کامران اشرف سیونرز کو سات کے مقابلے میں آٹھ گول سے مات دیکر اور دوسرے سیمی فائنل میں اولمپئن سمیر حسین نے سیونرز نے اولمپئن عباس حیدر سیونرز کو با آسانی سات کے مقابلے میں 14گول سے ہراکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔

error: Content is protected !!