خصوصی افراد نیشنل گیمز ٗ زرداد بلبل کی قیاد ت میں پست قامت کھلاڑیوں پر مشتمل 40 رکنی دستہ شرکت کریگا

خصوصی افراد نیشنل گیمز ٗ زرداد بلبل کی قیاد ت میں پست قامت کھلاڑیوں پر مشتمل 40 رکنی دستہ شرکت کریگا

محکمہ سپورٹس خیبر پختونخوا کی طرف سے خصوصی افراد کیلئے 30 اپریل سے نیشنل گیمز منعقد کرنا خوش آئند ہے ٗزرداد بلبل

محکمہ سپورٹس او ردیگر محکموں میں خصوصی افراد کے مختص کوٹے پر پست قامت افراد کو ملازمت دینے کیلئے حکومتی احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے معروف اداکار

محکمہ سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام خصوصی افراد کے نیشنل گیمز 30 اپریل سے شروع ہوں گے جس کا افتتاح وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کرینگے جس میں پست قامت افراد پرمشتمل ٹیمیں بھی شامل ہوں گی

جس کی قیادت پست قامت افراد کے چیئرمین معروف اداکار زرداد بلبل کرینگے پست قامت کھلاڑیوں پر مشتمل چالیس رکنی دستہ نیشنل گیمز میں شرکت کریگا جو مختلف کھیلوں میں حصہ لیں گے

اس موقع پر زرداد بلبل کاکہنا ہے کہ محکمہ سپورٹس خیبر پختونخوا کی طرف سے خصوصی افراد کیلئے نیشنل گیمز منعقد کرنا خوش آئند ہے اس سے محرومی کے شکار پست قامت کھلاڑیوں میں خوشی کی لہر دو ڑ گئی ہے

اور یہ محکمہ سپورٹس خیبر پختونخوا کا بہت بڑا اور ایک نقلابی کاوش ہے جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے وزیر اعلی خیبر پختونخوا اور ڈی جی سپورٹس خیبر پختونخوا سے امید رکھتے ہیں

کہ وہ پست قامت افراد کی احساس محرومیوں کے خاتمے کیلئے ملازمتوں سمیت اور دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں گے

انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کیلئے سالانہ نیشنل گیمبز کے بجائے ہر سہ ماہی میں خصوصی افراد بالخصوص پست قامت افراد کیلئے مختلف کھیلوں اور دیگر تفریحی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جانا چاہیے

تاکہ ان میں پائی جانیوالی احساس محرومی کا خاتمہ ہو انہوں نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور اور ڈی جی سپورٹس عبدالناصر سے مطالبہ کیا کہ محکمہ سپورٹس اور

دیگر محکموں میں خصوصی افراد کے مختص کوٹے پر پست قامت افراد کو ملازمت دینے کیلئے حکومتی احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے

 

error: Content is protected !!