یوم یکجہتی کشمیر پر پاکستان کا بھارت کو زوردار مکا،احمد مجتبیٰ نے مکسڈ مارشل آرٹس مقابلے میں بھارتی راہول کو ڈھیر کردیا

سنگاپورسٹی (سپورٹس لنک رپورٹ)ون چیمپیئن شپ مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) فائٹ میں پاکستان نے بھارت کو شکست سے دوچار کردیا۔ سنگا پور میں ہونے والے مقابلے میں پاکستان کے فائٹر احمد مجتبیٰ نے بھارتی حریف راجو راہول کو ناک آؤٹ کردیا۔ بھارتی سورما پاکستانی شاہین کا رنگ میں مقابلہ ہی نہ کرپایا اور پہلے راؤنڈ میں پہلے ہی مکے میں ڈھیر ہوگیا۔ احمد وولورین مجتبیٰ کے نام سے اپنی پہچان رکھنے والے پاکستانی فائٹر نے بھارتی سورما کو پہلے ہی راؤنڈ میں سینے پر ایسا مکا مارا کہ وہ دوبارہ اٹھ ہی نہیں پایا اور میچ ختم ہوگیا۔

خیال رہے کہ احمد مجتبیٰ کو اس فائٹ کیلئے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم اور دنیا کے تیز ترین باؤلر کا ریکارڈ رکھنے والے شعیب اختر نے بھرپور سپورٹ کا اعلان کیا تھا۔ شعیب اختر نے کہا تھا کہ اگر احمد مجتبیٰ یہ فائٹ جیتے تو وہ خود ان کا ایئر پورٹ پر استقبال کریں گے۔

تعارف: newseditor