اظہر علی 7ہزار ٹیسٹ رنز کرنے والے پاکستان کے 5ویں بلے باز بن گئے

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے آسٹریلیا کیخلاف تیسرے اور فیصلہ کُن میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر بیٹر اظہر علی نے اہم سنگِ میل عبور کرلیا۔اظہر علی نے 94 ٹیسٹ میچز میں 7 ہزار رنز مکمل کرلیے، اور اس طرح وہ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کرکٹرز کی فہرست ممیں شامل ہوگئے۔

اظہر علی سات ہزار ٹیسٹ رنز کا ہندسہ عبور کرنے والے پاکستان کے پانچویں اور مجموعی طور پر 54ویں بیٹر بن گئے۔اظہر علی سے قبل پاکستان کے صرف 4 کرکٹرز ہی ٹیسٹ کرکٹ میں 7 ہزار سے زائد رنز بناسکے ہیں۔ان کرکٹرز میں یونس خان ، جاوید میانداد، انضمام الحق اور محمد یوسف شامل ہیں۔

error: Content is protected !!