راولپنڈی ٹیسٹ،پاکستان کے دوسری اننگز میں 129 پر 6 آئوٹ،مہمان ٹیم کیخلاف مجموعی برتری 200 رنز،حسن کے 5 شکار


راولپنڈی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان نے جنوبی افریقا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں 6 وکٹوں پر129 رنزبنالیے جبکہ پاکستان کوجنوبی افریقا کے خلاف 200 رنزکی مجموعی برتری حاصل ہوگئی ہے۔پہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز میں بھی پاکستان کے ابتدائی بلے باز ناکام ثابت ہوئے اور ابتدائی تین وکٹیں 45 رنز پر گر گئیں۔

پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز کا آغاز عمران بٹ اور عابد علی نے کیا لیکن پانچویں اوور میں عمران بٹ اپنا کھاتا کھولے بغیر ربادا کا شکار بن گئے، عابد علی بھی 13 رنز بنا کر مہاراج کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے جبکہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھی 8 رنز بنا کر مہاراج کو وکٹ دے بیٹھے۔دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روزکھیل ختم ہوا تو پاکستان نے 6 وکٹوں پر129 رنزبنالیے تھے جبکہ پاکستان کوجنوبی افریقا کے خلاف 200 رنزکی مجموعی برتری حاصل ہوگئی ہے۔،

محمدرضوان 28 اور حسن علی صفرپرکریزپرموجود ہیں جبکہ اظہرعلی 33، فہیم اشرف29 ، عابدعلی 13 اور فوادعالم 12 رنزبناکرآؤٹ ہوئے۔کپتان بابراعظم 8 اور عمران بٹ صفر پرپویلین لوٹ گئے۔ کیشومہاراج دواورکیگیسو ربادا نے ایک وکٹ حاصل کی جبکہ جارج لینڈے نے 3کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔جنوبی افریقا پہلی اننگزمیں 201 رنزبناکرآؤٹ ہوئی تھی، حسن علی نے 54 رنزکے عوض پانچ کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔

قبل ازیں حسن علی کی شاندار بولنگ کے باعث جنوبی افریقا کی ٹیم پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 201 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی اور پاکستان کو جنوبی افریقا پر پہلی اننگز میں 71 رنز کی سبقت حاصل ہو گئی۔پنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز جنوبی افریقا نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 106 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے کیا لیکن 114 کے مجموعے پر پروٹیز کپتان کوئنٹن ڈی کوک شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر 29 رنز بنا کر بولڈ ہو گئے۔پاکستان کی جانب سے حسن علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ نعمان علی، فہیم اشرف، شاہین آفریدی کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔جنوبی افریقا کی جانب سے ٹمبا باووما 44 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ ویان ملڈر 33 اور ایڈن مارکرم 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

error: Content is protected !!