کشمیر ڈے نمائشی کرکٹ میچ سینیئرز ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن الیون نے جیت لیا

ٹنڈوجام ( سپورٹس لنک رپورٹ ) ٹنڈوجام  کے ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن فرینڈز کے زیر اہتمام کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرنے کے لیئے سینیئرز و جونیئرز ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن الیون کے مابین کشمیر ڈے نمائشی کرکٹ میچ میں پولیس گرائونڈ ٹنڈوجام میں کھیلا گیا۔ جسے دلچسپ اتار چڑھائو کے بعد سینیئرز نے 23 رنز سے جیت لیا۔ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے فاتح ٹیم نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 84 رنز اسکور کیئے۔زوہیب سومرو 24، گیسٹ پلیئر انڈر 16 وکٹ کیپر بیٹسمین فہد ندیم 22 سید محمد ندیم 12، گوہر رضا 10 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ خرم رفیع صدیقی اور ظفروحید راجپوت کے 5-5 رنز نے 85 رنز کا حدف بنانے میں مدد دی۔جونیئرز کی جانب سے نعیم وحید نے 3،اقبال شیخ نے ہیٹ ٹرک کے ساتھ 3 جبکہ غلام مصطفی اور فیضان نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔

جوابی بیٹنگ کرتے ہوئے سینئرز کے بائولز کی نپی تلی بائولنگ اور وکٹ کیپر پرویز شیخ کی عمدہ کیپنگ کے باعث جونیئرز 61 رنز پر ڈھیر ہو گئی،صرف نعیم وحید 15 رنز بنا کر نمایاں رہے۔گوہر رضا اور سید محمد ندیم نے 2-2 جبکہ شاہد ولی، عقیل احمد اور ظفر وحید نے 1-1 وکٹ حاصل کی جبکہ پرویز شیخ نے وکٹوں کے پیچھے 4 شکار اور 2 رن آئوٹ کیئے۔تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے میمبر اسلم خان نیازی تھے جبکہ شوکت سانگی اور ظفر سیعید راجپوت اعزازی مہمان تھے۔اس موقع پر آرگنائزنگ سیکریٹری و ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن گورنمینٹ کالج ٹنڈوجام نعیم وحید راجپوت و دیگر کمیٹی ممبران ظفر وحید راجپوت، سید محمد ندیم، شاہد ولی، عتیق رائو، رائو غلام مصطفی اور دیگر نے تمام مہمانوں اور سینیئر ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن کو اجرک کے تحائف پیش کیئے۔جبکہ انہوں نے سینیئرز کے کپتان سید گوہر رضا کو ونر ٹرافی اور جونیئرز کے کپتان یاسین شیخ کو رنر ٹرافی دی۔اس موقع پر میچ میں شریک دیگر کھلاڑی جنید راجپوت،شیخ محمد سلیم،سید حسن عباس، نجف اقبال،محمد ہارون،اسلم مٹھو،فہد ملک، رائو آصف اقبال موجود تھے۔ 

error: Content is protected !!