یوم یکجہتی کشمیر ،بوائزکشمیر الیون نے پاکستان الیون کو 2-1سے ہرادیا جبکہ گرلز کشمیر الیون اور پاکستان الیون کے درمیان میچ برابر رہا


لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ)یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام جمعہ کے روز بوائز اور گرلز کے درمیان الگ الگ دو نمائشی ہاکی میچز کھیلے گئے،اس موقع پر نیشنل ہاکی سٹیڈیم کو کشمیر اور پاکستان کے پرچموں سے خوبصورتی سے سجایا گیا، میچز کے آغاز سے قبل کشمیر اور پاکستان کے قومی ترانے بجائے گئے

سٹیڈیم پاکستان زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونجتا رہا، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ میچز کے مہمان خصوصی تھے،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشداولکھ سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا ، اس موقع پر گروپ فوٹوز بھی بنائے گئے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشداولکھ نے کہا ہے کہ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ہم کشمیر بھائیوںکیساتھ ہیں، کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی میں ان کے شانہ بشانہ ہیں

کشمیری عوام کی آزادی کیلئے قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشداولکھ نے مزیدکہا کہ کشمیری عوام بھارت کی ریاستی دہشت گردی کیخلاف ڈٹ کر کھڑے ہیں، بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ قبضے کی مذمت کرتے ہیں، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے میں کردار ادا کریں، اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی، ڈائریکٹر ایڈمن جاوید چوہان،ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس چاند پروین ودیگر بھی موجود تھے۔


نمائشی میچز میں بوائزکشمیر الیون نے پاکستان الیون کو 2-1سے ہرادیا جبکہ گرلز کشمیر الیون اور پاکستان الیون کے درمیان میچ برابر رہا کوئی ٹیم مقررہ وقت میں گول نہ کرسکی۔ میچز کے اختتام پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشداولکھ نے کامیاب ٹیموں میں ٹرافیاں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

error: Content is protected !!