ایس ایس بی کشمیر ڈے کراٹے چمپئن شپ کے نتائج. نکاپ نے پہلی اور بوشی بان نے دوسری پوزیشن حاصل کی


کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) سندہ کراٹے ایسو سی ایشن کے سیکریٹری سینسی عبدالحمید کے مطابق ایس ایس بی کشمیر ڈے کراٹے چمپئن شپ 5 فروری 2021 کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کراٹے ڈو پاکستان کے ہیڈکواٹر, جمنازیم ہال, ککری گراؤنڈ لیاری کراچی میں کھیل و امور نوجوانان ڈپارٹمنٹ, حکومت سندہ اور سندہ کراٹے ایسو سی ایشن کے تعاون سے منعقد ہوئی. یہ چمپئن شپ ورلڈ کراٹے فیڈریشن کے مقابلہ قوانین کے تحت منعقد کی گئی جس میں لڑکے اور لڑکیوں کے کاتا اور کمیتے کے ایونٹس شامل تھے. ایس ایس بی کشمیر ڈے کراٹے چمپئن شپ میں نکاپ کراٹے لیاری نے پہلی اور بوشی بان مارشل آرٹس نارھ کراچی نے دوسری پوزیشن حاصل کی.

سینسی نسیم قریشی نائب صدر سندہ اولمپک ایسوسی ایشن, آصف عظیم نائب چیئر میں سندہ اولمپک ایسوسی ایشن, محمدشھزاد بٹ چیئرمیں سلامتی نیوز چینل, تصور بلوچ پروگرام ڈائریکٹر سلامتی نیوز, غلام محمد خان اسپورٹس کوآرڈینٹر کمشنر کراچی, عزیز آسکانی, ملک محدخالد اعوان, فرقان رضا اسپورٹس کوآرڈینٹر اقرا یونیورسٹی نے ٹیم ٹرافیاں, میلڈلز اور سرٹیفکٹ تقسیم کئے. سینسی عبدالرحیم اس ایونٹ کے آرگنائزنگ سیکریٹری, محمد معین ڈھیڈھی چیف آرگنائزر جبکہ مبشر حسن, محبوب عالم, حامد بختیار, نادر احمد, سید شاہ نور حسین, سید اعظم خان, کرامت اللہ خان, شھباز خان نے ریفری ججز اور ٹینیکل آفیشلز کے فرائض انجام دیں.

error: Content is protected !!