سٹی سکول نے چھٹی سٹوڈنٹس اولمپک گیمز 2022 جیت لی

پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور وہیل کالج کے تعاون سے کھیلی گئی چھٹی سٹوڈنٹس اولمپک گیمز سٹی سکول نے جیت لی جبکہ وہیلز کالج اور حبیب گرلز سکول نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ گیمز کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں نے کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں ،میڈلز، اسناد اور کیش ایوارڈ تقسیم کئے۔ گیمز میں اول آنے والی ٹیم کو جنرل ٹرافی اور 50ہزار روپے کا انعام اور ہر پوزیشن ہولڈرز کو پانچ، پانچ ہزار روپے بمعہ ٹرافیاں دی گئی۔ سٹی سکول(ڈی کے کیمپس، پی اے ایف اور ناظم آباد ) نے 6800 پوائنٹس ساتھ جنرل ٹرافی بمعہ 50 ہزار روپے نقد انعام حاصل کیاجبکہ وہیلز کالج نے 3300 پوائنٹس اور حبیب گرلز سکول نے 2750 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔

 

گیمز میں 14 کھیلوں کے مختلف مقابلے منعقد ہوئے۔ جن میں ایتھلیٹکس، آرچری، باسکٹ بال ، بیڈمیٹن ، تھرو بال ، ٹیبل ٹینس، تایکوانڈو ، کرکٹ ، روپ اسکیپینگ، جمناسٹک، نیٹ بال، والی بال ، فٹ سال اور،سکیٹنگ کے مقابلے شامل تھے۔ ان کھیلوں کے مقابلے چار مختلف مقامات پاکستان سپورٹس بورڈ کوچنگ سنٹر کراچی، سٹی سکول ڈی کے کیمپس کراچی، سٹی سکول پی اے ایف چیپٹر کراچی اور منی سپورٹس کمپلیکس ناظم آباد کراچی میں کھیلے گئے۔

error: Content is protected !!