کرکٹ کے فروغ کے لیئے عمران خان اکیڈمی حیدرآباد کی کارکردگی قابل ستائش ہے،پرویز احمد شیخ

حیدرآباد(سپورٹس لنک رپورٹ)”کرکٹ کے فروغ کے لیئے عمران خان اکیڈمی حیدرآباد کی کارکردگی قابل ستائش ہے جسکے لیئے اکیڈمی مینیجر محی الدین شیخ،  کوچز عمران خان اور سید عدنان مبارکباد کے مستحق ہیں”۔یہ بات علی بابا گورنمینٹ بوائز ڈگری کالج کوٹری کے سینیئر ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن و میڈیا مینیجر پاکستان فیڈریشن بیس بال پرویز احمد شیخ نے ایس اینڈ ایس ٹی ٹو لیگ 2021 حیدرآباد کے سلسلے میں عمران خان کرکٹ اکیڈمی  کے میچ سے قبل کھلاڑیوں، آفیشلز سے گفتگو میں کیا۔اس موقع پر کپتان عمران خان نے کھلاڑیوں کا کارکردگی کے لحظ سے تعارف کرایا۔ بعد ازاں عمران خان کرکٹ اکیڈمی نے اپنا میچ جیت لیا۔نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد میں منعقدہ اس ابتدائی میچ میں عارف خان تاجک کلب کو 32 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے فاتح ٹیم نے 6 وکٹوں پر 130 رنز بنائے۔ عمران خان 33،زیشان قاسم 25، عبداللہ خان 25 اور محمد رافع صدیقی 18 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ عارف خان تاجک کلب کے افتخار نے 3 اور حبیب میو نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں عارف خان کلب 98 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔صرف حبیب میو 22 اور اسداللہ 18 رنز بنا کر مزاحمت کرسکے۔ فاتح ٹیم کے نور حبیب اور عبداللہ ندیم نے 3-3 جبکہ شیراز خان اور اسداللہ نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ تمام فیلڈرز نے متاثر کن فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا جبکہ زیشان قاسم کی وکٹ کیپنگ نمایاں رہی۔ٹیم مینیجر محی الدین کا کامیابی کے بعد کہنا ہے کہ ہماری ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور ہیڈکوچ عمران خان کی بھرپور محنت اور کھلاڑیوں کی دلچسپی کے باعث ہمارے کھلاڑی حیدرآباد اور صوبائی سطح پر منتخب ہوکر اعلی کارکردگی دکھا رہے ہیں اور نہ صرف سندھ بلکہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی تک جاپنہچے ہیں 

error: Content is protected !!