وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ اور پاکستان سپورٹس بورڈ کی صدر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی مکسڈ مارشل آرٹس چیمپئن احمد مجتبیٰ کو مبارکباد

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ ) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ اور پاکستان سپورٹس بورڈ کی صدر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے پاکستانی مکسڈ مارشل آرٹس اسٹار احمد مجتبیٰ کو سنگاپور میں چیمپیئن شپ کے مقابلے میں ہندوستانی راہل راجو کو شکست دینے پر ان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی ایسے مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے پاکستان کا نام روشن کریں گے، کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی مکسڈ مارشل آرٹس اسٹار احمد مجتبیٰ نے اپنے کیریئر کا آغاز 2013 میں کیا اور انہوں نے چیمپین شپ کے پہلے راؤنڈ میں اپنے حریف کو زیر کیا۔ گذشتہ روز اپنے ایک مبارکبادی پیغام میں وفاقی وزیر، بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے احمد مجتبی کو اس کےعزم، محنت اور اس کی کامیابی کے اعتراف کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اسٹار پلیئر پاکستان کے لئے مزید اعزازات لانے کے لئے اپنی پوری کوشش جاری رکھے گا اور موجودہ حکومت ملک میں کھیلوں کے فروغ اور ترقی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔

error: Content is protected !!