قومی ٹیم کے کپتان کی تبدیلی ؛ چیئرمین پی سی بی کی زیر صدارت اہم اجلاس

ٹی20 ورلڈکپ سے قبل قومی ٹیم کپتان کی تبدیلی سے متعلق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی رات گئے پی سی بی ہیڈ کوارٹر قذافی سٹیڈیم میں اہم اجلاس طلب کیا۔

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیرصدارت رات گئے پی سی بی ہیڈ کوارٹر قذافی سٹیڈیم میں اہم اجلاس

سلیکشن کمیٹی کے اراکین نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کے بارے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کو سفارشات پیش کیں اجلاس میں کوچز سے متعلق بھی مشاورت کی گئی

چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر۔ سلیکشن کمیٹی کے اراکین محمد یوسف۔ وہاب ریاض۔ عبدالرزاق۔ بلال افضل اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کی اجلاس میں شرکت

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی حکام بابر اعظم کو ایک بار پھر ذمہ داری سونپنے کا تقریبا ذہن بنا چکے، البتہ وہ سابقہ تجربے کی وجہ سے بعض یقین دہانیاں چاہتے ہیں، پلان بی کے طور پر محمد رضوان بھی موجود ہیں، اگر بابر کو نہیں منایا جا سکا تو انھیں ذمہ داری سونپ دی جائے گی۔

اس تمام صورتحال میں سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کو تاحال بورڈ نے اعتماد میں نہیں لیا۔

error: Content is protected !!