کے پی ٹی جونیئر ٹینس لیگ 19 مارچ سے شروع ہوگی

کے پی ٹی جونیئر ٹینس لیگ 19 مارچ سے اسلام آبادٹینس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ لیگ کا افتتاح اسلام آباد ٹینس کمپلیکس کے ڈائریکٹر و سابق کوچ ڈیوس کپ فضل سبحان کریں گے۔ گذشتہ روز ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کامران خلیل نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور ٹورنامنٹ میں چھ کیٹیگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں بوائز اور گرلز کے تین، تین مقابلے شامل ہیں۔بوائزانڈر-12، بوائز انڈر -16 بوائز اوپن، گرلز انڈر -12،گرلز انڈر-16 اور گرلز اوپن کے مقابلے شامل ہیں۔ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان 18 مارچ کو کیا جائےگا۔ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب 20 مارچ کو ہوگی۔ جس میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

error: Content is protected !!