دورہ انگلینڈ کیلئے آسٹریلیا کے 26رکنی کرکٹ سکواڈ کا اعلان

سڈنی(سپورٹس لنک رپورٹ)کرکٹ آسٹریلیا نے مجوزہ دورہ انگلینڈ کیلئے ابتدائی 26 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ٹیم کو انگلینڈمیں تین ون ڈیاورتین ٹی ٹونٹی میچز کھیلنا ہیں، سیریز کا حتمی فیصلہ دونوں بورڈز حکومتی مشاورت سے کریں گے۔آسٹریلین کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ حتمی سکواڈ کا اعلان دورے کے حتمی فیصلے کے بعد کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق عثمان خواجہ، گلین میکس ویل، ٹریوس ہیڈ اور اینڈریو ٹائی کے علاوہ سٹیو سمتھ، ڈیوڈ وارنر، ایرون فنچ، میچل سٹارک اور پیٹ کمنز کو سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔پیٹر ہینڈزکومب، نیتھن کولٹر نائل اور شان مارش کو سکواڈ سے باہر رکھا گیا ہے۔

error: Content is protected !!