وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے کے ایچ اے سپورٹس کمپلیکس میں فلڈلائٹس کی تنصیب پر سیکرٹری کے ایچ اے حیدر حسین کا اظہار تشکر

کراچی ( سپورٹس لنک رپورٹ)گزشتہ دنوں کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کو اس وقت ایک نئے باب کا اضافہ ہوا جب سندھ حکومت کی جانب سے کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں نصب فلڈ لائٹس کو آزمائشی طور پر آن کیا گیا۔کمپلیکس میں چار ٹاورز نصب ہیں جن میں سے ہر ایک میں 2000 واٹ کی 16 لائٹس شامل ہیں جن کی مجموعی تعداد 64 ہے، یہ لائٹس 300 Kv کے جنریٹر کی مدد سے روشن ہوئیں یہ جنریٹر بھی سندھ حکومت کی جانب سے فراہم کیا گیا ہے لائٹس کی تنصیب سے اب کھلاڑیوں کو شام میں بھی قومی کھیل کوسیکھنے میں مدد ملے گی،

فلڈ لائٹس کی تنصیب کے ساتھ ہی کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس شہر کا چوتھا فلڈ لائٹس ہاکی گراؤنڈ بن گیا ہے دیگر تین ہاکی اسٹیڈیمز میں عبد الستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم افتخار سید ہاکی اکیڈمی اور ڈاکٹر ایم اےشاہ ہاکی اکیڈمی شامل ہیںیاد رہے کہ ماضی میں کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس انتہائی خستہ حالت میں تھا۔شہرہ آفاق ہاکی اولمپین سمیع اللہ خان اور حنیف خان کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس کے روح رواں ہیں جبکہ پیٹرن انچیف وائس ایڈمرل (ر) سید عارف اللہ حسینی اور صدر ڈاکٹر سید جنید علی شاہ کی سرپرستی میں کے ایچ اے فعال کردار ادا کر رہا ہے۔

سابق انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑی اورسکریٹری کراچی ہاکی ایسوسی ایشن سید حیدر حسین نے قومی کھیل کے لئے بے انتہا دلچسی لینے پر وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔کے ایچ اے کے سکریٹری نے وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی براۓ کھیل بنگل خان مہر ، اسپورٹس سیکرٹری سندھ سید امتیاز علی شاہ ، چیف انجینئر محمد اسلم مہر اور ایکس ای این نجم الدین کی کوششوں کو بھی سراہا۔انہوں نے کہا کہ اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ سندھ میں کھیلوں کی صحت مندسرگرمیوں کے فروغ اور کھیل اور کھلاڑیوں کو ایک مضبوط ڈھانچہ فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔

error: Content is protected !!