کراٹے کوچنگ کورس کیمپ 19تا21فروری فیصل آباد میں منعقد ہوگا،عندلیب سندھو کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن

پشاور۔ پاکستان کراٹے فیڈریشن کے زیر اہتمام فیصل آباد میں کراٹے کے کوچنگ کورس رواں ماہ کے 18تاریخ سے شرو ع ہوگا،21فروری تک منعقدہ اس کورس میں پاکستان کراٹے فیڈریشن نے پاکستان واپڈاسے تعلق رکھنے والے سابق انٹر نیشنل کھلاڑیوں وکوالیفائڈکوچزفرمان احمد،خالدنور،شاہ محمد شان ،محمدکاشف اور قرة العین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہیں جو پنجاب کے شہر فیصل آبادمیں منعقدہ کوچنگ کورس میں کورس کے شرکاء کو ٹریننگ دینگے ،پاکستان کراٹے فیڈریشن کی سیکرٹری جنرل عندلیب سندھو کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فیڈریشن نے ملک بھر میں کراٹے کے فروغ کیلئے تیار کردہ پلان کے تحت پاکستان کے مختلف شہروں میں کراٹے کھیل سے وابستہ کوچزاور کھلاڑیوں کی استعدادکار کومزید بڑھانے کیلئے ریفریشر کو رس کرانے کا سلسلہ شروع کیاہے ،پہلے مرحلے میں کوئٹہ میں کورس منعقد کرایاجس میں صوبے بھر سے ایک بڑی تعدادمیں مرد وخواتین کوچز نےبھر پور شرکت کی،اسکے بعد اب فیصل آبادمیں منعقدہوکا,جس میں ساؤتھ پنجاب۔سےفیصل اباد سمیت ملتان،بہاولپور،ڈیرہ غازی خان اوررحیم یارخان کے کوچز حصہ لینگےاور اس طرح ترتیب کیساتھ دیگر شہروں میں بھی یہ کورس منعقد کیاجائیگا۔

error: Content is protected !!