ہم فائٹ بیک نہ کرسکے اور شکست کا سامنا کرنا پڑا،بابر اعظم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انگلینڈ کیخلاف کراچی ٹیسٹ میچ شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بہت مایوس کن ہے، ساری ٹیم کیلئے شکست افسوسناک ہے ، ان کا کہنا تھا کہ ہم فائٹ بیک نہ کرسکے اور شکست کا سامنا کرنا پڑا، پہلی اننگز میں ہم نے یکے بعد دیگرے وکٹیں گنوائیں اور اس کا خمیازہ ہمیں بھگتنا پڑا ، ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے بہترین بائولرز کی بھی خدمات حاصل نہیں تھیں جس کی وجہ سے نقصان ہوا، کچھ چیزیں اس سیریز سے مثبت بھی آئی ہیں مگر بہرحال ہمیں شکست ہوئی ہے اور بہت ساری چیزوں میں ہم پیچھے ہیں۔

error: Content is protected !!