پاکستان کو ساوتھ ایشین سائیکلنگ چیمپپن شپ کی میزبانی مل گئی ، سید اظہر علی شاہ


پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہرعلی شاہ نے کہاہے کہ پاکستان کو ساوتھ ایشین سائیکلنگ چیمپپن شپ کی میزبانی مل گئی ہے ایونٹ اسلام آباد یا پشاورمیں کرایاجائے گاجس میں ساوتھ ایشین کے اٹھ ممالک شریک ہونگے۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے میڈیاسنٹرمیں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پرخیبرپختونخواسائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدرنثاراحمد بھی موجود تھے۔سید اظہرعلی شاہ نے بتایاکہ سال 2021 سائیکلنگ کے حوالے سے ایک روشن وتابناک سال ہوگاگذشتہ سال کورنا کی وجہ جن مشکلات وتکلیف دہ حالات کاسامناکیااس کاازالہ اس سال ضرورکیاجائیگا۔اس سال مقابلوں کاآغاز29مارچ سے نیشنل سائیکلنگ ٹریک چیمپین شپ سے کیاجارہاہے جو تین دن جاری رہے گی۔لاہورمیں ہونے والی ٹریک نیشنل چیمپین شپ میں جونیئروسنیئرزکھلاڑی شرکت کریں گے جبکہ دوسراایونٹ تیسری انٹرنیشنل خنجراب سائیکل ریس ہے جس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہے مقابلے رمضان سے قبل یافورابعد منعقد ہونگے۔ایونٹ میںسات ممالک کی شرکت تقریبا یقینی ہے تاہم اندازہ ہے کہ دس سے زائد ممالک خنجراب انٹرنیشنل سائیکل ریس میںشرکت کریںگے پچھلے سال ایونٹ پرتین کروڑروپے کے اخرجات آئے تھے اس سال بھی حکومت گلگت بلتستان بہترین انداز سے انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کی ریس کرانے کے لیے پرامیدہے اظہرعلی شاہنے بتایاکہ پاکستان میں ویلوڈرم کے حوالے ہم حدمشکلات کاضرور شکارہے ملک کاواحدویلوڈرم جوکہ لاہورمیںہے اس سے تباہ وبربادہے کئی بارمرمت بھی کرائی ہے تاہم وہ کسی بھی طورپرایونٹ کرانے کے قبل نہیںتاہم مجبورامقابلے کرانے پرمجبورہے تاہم حکومت خیبرپختونخوانے ویلو ڈرم بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پرکام شروع کردیاہے اورانہوںنے کام نیسپاک کے حوالے کردیاہے امیدہے کہ بہت جلد پشاورمیں جدیدمعیارکاویلوڈرم بن جائے گاجس کے لیے پاکستان وصوبائی سائیکلنگ ایسوسی ایشن صوبائی حکومت کی بے حدمشکورہے انہوں نے بتایاکہ کہ گذشتہ سال ہم نے کئی ایک بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کرنی تھی جس میںسوئیٹرزلینڈ وڈ سائیکلنگ چیمپین شپ،ایشین ٹریک چمپین شپ ملائشیاکوویڈ کی وجہ سے ملتوی ہوئی تاہم قومی سطح پرہم نے روڈ چیمپین شپ کراچی میںکرادی تھی جوکہ بہت زیادہ کامیاب رہی تھی ساتھ ساتھ انٹرنیشنل روڈچیمپین شپ اسلام آباد تامری منعقدکی تھی جس میںافغانستان کی ٹیم شریک ہوئی چند دیگرممالک کوبھی ایونٹ کے لیے دعوت دی تھی انہوںنے کہاکہ کچھ لوگ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کی کامیابیوںسے جل رہے ہیںاورہم کوروکنے کے لیے اوچھے ہتکھنڈے استعمال کررہے ہیںوہ ہمارانہیںبلکہ اپنا نقصان کررہے ہیںہم پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کوبتارہے ہیںکہ وہ اپنارویہ درست کریںاورتمام فیڈریشن کواپناکام کرنے دیںتواس میںملک وقوم کی بہتری ہوگی ہماری ٹیم کوساوتھ ایشن گیمز میں جانے نہیںدیاگیاجوکہ سراسرناانصافی وظلم تھانقصان سائیکلسٹس کاہواان کے ہاتھ سے ایک بہترین موقع نکل گیاجس کی تلافی ا ب ممکن نہیںہے۔ہمارے سائیکلسٹس کوکس بھی ایونٹ مین شرکت کالائسنس یوسی آئی کرتی ہے ہم نہیں لہذاکھلاڑیوں کو نقصان سے بچایاجائے ہماری پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن میں آوے کااوہی بگڑاہواہے یہاں مفاد پرستی کی وجہ سے آئی اوسی کے احکامات کے ساتھ مذاق کیاجارہا ہے خداراہ ملک وقوم کاسوچاجائے نہ کہ اپنی ذات کا۔پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے بغیر کسی وجہ کہ ہماری فیڈریشن کو آوٹ کیاہے جوکہ آئی اوسی قوانین کی سنگین خلاف وزی ہے درحقیت پاکستان اولمپک لاہور اولمپک بن چکی ہے اس کانتائج سنگین نکلے گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایاکہ ٹورڈی پاکستان سائیکل ریس ہم نے چندوجوہا ت کی بنا پرختم کرد ی ہے پہلی وجہ کھلاڑی طویل ریس،بے ہنگم ٹریفک ور ہائش وخوراک کی وجہ سے ریس کے دوران شدید ذہنی کوفت کاشکاررہتے ہیں لہذاہم دوتین دن کی ریس کو ترجیح دے رہے ہیں اس موقع پرصوبائی صدرنثاراحمد نے بتایاکہ وزیر اعلی خیبرپختونخواکی خواہش وہدایت پرٹورڈی سوات انٹرنیشنل سائیکل ریس کے لیے پلان ہم نے وزیراعلی محمود خان کودے دیاہے ان کی منظوری کے بعد عیدالفطرکے فورابعدکرائے گے جس میں نو سے زائد ممالک کے سائیکلسٹسوں شریک ہونگے اوران پرسات کروڑ ورپے کے اخراجات آئیںگے۔

error: Content is protected !!