انٹر کالجز ڈگری سپورٹس مقابلوں میں گورنمنٹ کالج پشاور نے جنرل ٹرافی جیت لی

انٹر کالجز ڈگری سپورٹس مقابلوں میں گورنمنٹ کالج پشاور نے جنرل ٹرافی جیت لی

پشاور(سپورٹس رپورٹر)انٹر کالجز ڈگری سپورٹس مقابلوں میں مجموعی طور پر گورنمنٹ کالج پشاور نے پہلی جبکہ پوسٹ گریجویٹ ڈیپارٹمنٹ یونیورسٹی اف پشاور نے دوسری پوزیشن اپنے نام کرلی اس حوالے سے گزشتہ روز زرعی یونیورسٹی جی ایم خٹک سپورٹس جمنازیم میں تقریب تقسیم انعامات کا اہتمام کیا گیا

جس کے مہان خصوصی وائس چانسلر ایگرکلچر یونیورسٹی پشاور پروفیسر ڈاکٹر جان بخت تھے ان کے ہمراہ چیئر مین سپورٹس کمیٹی پروفیسر فضل نصیر، سکواش لجنڈ قمر زمان ،ڈائریکٹر سپورٹس پشاور یونیورسٹی بحرکرام،رشید خان اور نور زادہ سمیت دیگر کالجوں کے اساتذہ اور ڈائریکٹر سپورٹس موجود تھے،تفصیلات کے مطابق انٹر کالجز ڈگری ٹورنمنٹ میں ہینڈ بال کے ایونٹ میں گورنمنٹ کالج پشاور نے پہلی،

گورنمنٹ کالج متھرا پشاور نے دوسری جبکہ پوسٹ گریجویٹ ڈیپارٹمنٹ پشاوریونیورسٹی نے تیسری پوزیشن اپنے نام کرلی اسی طرح ٹیبل ٹینس کے ایونٹ میں ایڈورڈز کالج پشاور نے گولڈ،گورنمنٹ کالج پشاور نے سلور جبکہ گورنمنٹ کالج اف مینجمنٹ سائنسز جمرود نے براونز میڈ ل جیت لئے ،بیڈمینٹن کے مقابلوں میں پوسٹ گریجویٹ ڈیپارٹمنٹ پشاور یونیورسٹی پہلے نمبر پر،گورنمنٹ ڈگری کالج حیات آباد

دوسرے جبکہ گورنمنٹ ڈگری کالج متھرا پشاور تیسرے نمبر پر رہے، اسی طرح باسکٹ بال کے ایونٹ میں گورنمنٹ کالج پشاور ونر ،پوسٹ گریجویٹ ڈیپارٹمنٹ پشاور یونیورسٹی رنراپ جبکہ ایڈورڈز کالج پشاور تیسرے نمبر پر رہے،

رسہ کشی کے مقابلوں میں گورنمنٹ سپیرئر سائنس کالج پشاور نے گولڈ،گورنمنٹ کالج نے سلور جبکہ پوسٹ گریجویٹ ڈیپارٹمنٹ پشاور یونیورسٹی نے براونز میڈل جیت لئے ،کرکٹ کا فائنل پوسٹ گریجوویٹ ڈیپارٹمنٹ پشاور یونیورسٹی نے جیت لی فائنل میں گورنمنٹ کالج پشاور کو شکست ہوئی

جبکہ تیسرے نمبر پر گونمنٹ سپیرئر سائنس کالج رہے ،والی بال کے مقابلوں میں گورنمنٹ کالج پشاور ونر قرار پائی رنراپ گورنمنٹ کالج متھر پشاور کے کھلاڑی رہے اسی طرح پوسٹ گریجویٹ ڈیپارٹمنٹ پشاور یونیورسٹی نے تیسری پوزیشن اپنے نام کرلی،

فٹ بال کے ایونٹ میں گورنمنٹ کالج لنڈی کوتل نے پہلی ،پوسٹ گریجویٹ ڈیپارٹمنٹ یونیورسٹی اف پشاور نے دوسری جبکہ گورنمنٹ کالج پشاور نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی

 

 

error: Content is protected !!