آل کراچی پروفیسر اعجاز فاروقی کرکٹ ٹورنامنٹ،ناظم آباد جیم خانہ بی اورداؤد سپورٹس کی کامیابی

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کی اجازت سے اور رائزنگ اسٹار کرکٹ کلب کے زیر اہتمام جاری آل کراچی پروفیسراعجاز فاروقی کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید 2میچز کے فیصلے ہوگئے۔ناظم آباد جیم خانہ ’بی‘ نے رضویہ اسپورٹس کو باآسانی 221رنز سے شکست دے دی۔ کاشف خان اوراعجاز سواتی نے سنچریاں اسکورکیں۔ دونوں کھلاڑیوں کے مابین 5ویں وکٹ پر 237رنز کی رفاقت قائم ہوئی۔ دوسرےمیچ میں داؤد اسپورٹس نے لائنز ایریا جیم خانہ کو 5وکٹوں سے شکست دےدی۔ ایسٹرن اسٹار گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں ناظم آباد جیم خانہ’بی‘نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن صرف 13رنز پر وسیم عباس نے تین گیندوں پر 3کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کرکے ٹورنامنٹ کی پہلی ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔

تاہم اوپنر کاشف خان اور مڈل آرڈربیٹسمین اعجاز سواتی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے سنچریاں اسکور کیں۔ کاشف خان نے 157رنز کی اننگز میں 16چوکے اور 2چھکے جبکہ اعجاز سواتی نے 137رنز میں 17چوکے اور 2چھکے لگاۓ۔ دونوں کھلاڑیوں کے مابین پانچویں وکٹ پر 237رنز جوڑے گئے۔مقررہ 45اوورز کے اختتام پر ناظم آباد جیم خانہ ’بی‘ نے9وکٹوں پر 367رنز اسکور کئے۔ وسیم عباس نے 38رنز پر 3اورراشد اعوان نے 74رنز پر 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔رضویہ اسپورٹس کی جوابی اننگز 28.1اوورز میں 146 رنز پر تمام ہوگئی ۔عبداللہ رمضان 36رنز اور محمد حمز ہ 30رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ راج اکبر نے 41رنز پر 4اور ظفر علی نے 43رنز پر 3کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔عقیل عادل اور محمد یونس نے ایمپائرنگ کے فرائض انجام دیے جبکہ آفیشل اسکورر جنید افضل تھے۔

ٹی ایم سی گراؤنڈ پر لائنز ایریا جیم خانہ نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 45اوورز میں تمام وکٹوں پر 185رنز بنائے۔ ارسلان خان نے 3چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 50رنز اسکور کئے۔علی جواد نے 41رنز بنائے۔ ثناء اللہ نے38رنز پر 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ نورولی اور اظہر شاہ کو 2,2وکٹ ملے۔داؤد اسپورٹس نے 40.2اوورز میں 5وکٹوں پر 186رنز بنا کر فتح حاصل کرلی ۔شیراز علی 3چوکے اور ایک چھکالگاکر 47رنز، عبیس اللہ نے5چوکے لگا کر 45رنز اور مبشر نور نے 40رنز میں 4چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے بناۓ۔ابرار احمد کو 30رنز اور معصو م علی کو 55رنز پر 2,2وکٹیں ملیں۔ایمپائرز نذیر بٹ اور فہیم احمد اورمحمد احسن آفیشل اسکورر تھے۔

error: Content is protected !!