استحکام پاکستان رسہ کشی ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا



پشاور(سپورٹس رپورٹر)خیبر پختونخوارسہ کشی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام استحکام پاکستان کی مناسبت سے منعقدہ پشاور ڈویژن کے رسہ کشی مقابلوں کا انعقاد کیاگیا،جس میں گورنمنٹ کالج کی ٹیم نے چمپئن ٹرافی جیت لی،پشاورنے دوسری پوزیشن حاصل کی۔مہمان خصوصی خیبر پراپرٹی ڈیلرزایسوسی ایشن کے صدر جعفرخان نے کھلاڑیوں کو ٹرافیاں دیں۔خیبر پختونخوااولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاْقل شاہ کی ہدایت پرصوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ ان مقابلوں میں پشاورڈسٹرکٹ ،چارسدہ ڈسٹرکٹ اورنوشہرہ سمیت گورنمنٹ کامرس کالج پشاورکی ٹیموںنے حصہ لیا

شاہی باغ میں قائم پاکستان ٹینس کلب کے سبزہ زار میں کھیلے جانیوالے ان مقابلوںمیں مختلف ٹیموں کے مابین سخت اور کانٹے دار مقابلے منعقد ہوئے ۔ان مقابلوںمیں گورنمنٹ کامرس کالج اور ڈسٹرکٹ پشاور کی ٹیموںنے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا،جبکہ فائنل میچ میں گورنمنٹ کالج کی ٹیم نے فاتح ہونے کا اعزااحاصل کیا۔اس موقع پر خیبر پراپرٹی ڈیلرزایسوسی ایشن کے صدر جعفرخان مہمان خصوصی تھے ،جبکہ انکے ہمراہ خیبر پختونخوااولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ذوالفقار علی بٹ ،صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے صدرہارون طفر،سیکرٹری شہزاداحمد اور صوبائی جمناسٹک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری محمد راجہ بھی موجود تھے جنہوںنے نمایاں پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں کو میڈلزپہنائے اورٹرافیاں دیں۔

error: Content is protected !!