اورکزئی : غلجو پریمیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح.

 

 

 ایس ڈی پی او اپر اورکزئی عمر زمان کا احسن اقدام، اورکزئی پولیس کی جانب سے نوجوان نسل کو منشیات سے دور کرنے کے حوالے سے غلجو پریمیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح

 

 

اورکزئی : تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اورکزئی نذیر احمد خان تنولی کی جاری انسداد منشیات کے جاری مہم میں نوجوان نسل کو کھیلوں جیسی صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے اور پولیس اور عوام کے مابین فاصلے کم کرنے کے مہم کو آگے بڑھاتے ہوئے ایس ڈی پی او عمر زمان نے نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھنے کے حوالے سے غلجو میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔

 

کرکٹ ٹورنامنٹ میں 6 سے زیادہ ٹیمیں حصہ لی رہی ہے۔ مقامی نوجوانوں نے ایس ڈی پی او عمر زمان کا پرتپاک استقبال کیا اور ایس ڈی پی او عمر زمان کو پھول کے گلدستے پیش کئے۔

رنگارنگ تقریب سے عمر زمان نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ٹورنامنٹ کا بنیادی مقصد نوجوان نسل کے روشن مستقبل کو محفوظ بناکر انہیں منشیات سے دور رکھنا ہے۔نوجوان صحت مندانہ افعال میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔منشیات اور دوسرے سماجی جرائم سے خود کو دور رکھیں۔

نوجوان نسل کو منشیات سے پاک ماحول فراہم کرنا پولیس کے اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔انشاء اللہ اورکزئی پولیس نوجوان نسل کو منشیات سے دور رکھکر معاشرے کو پرامن اور کامیاب بنائی گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کھیل انسانی صحت کیلئے بہت مفید ہے اور جہاں کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کی نوجوان نسل نہ صرف جسمانی بلکہ ذہنی طور پر بھی تندرست ہوتے ہے

انہوں نے کہا کہ کھیل کود کی بدولت صحت مند نوجوان پرامن معاشرے کی تشکیل کے ضامن ہوتے ہیں۔

 

 

error: Content is protected !!