پاکستان سپر لیگ ، محمد رضوان کی نصف سنچری رائیگاں، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو شکست دیدی


کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 6 کے تیسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے پی ایس ایل 6 کے تیسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔

ملتان کی اننگز کا آغاز اچھا نہ رہا اور اوپنر کرس لین دوسرے ہی اوور میں 1 رنز بنا کر فہیم اشرف کا شکار ہوگئے۔ان کے بعد جیمز وِنس اور کپتان رضوان نے قدرے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا تاہم جیمس ونس 52 کے مجموعی اسکور پر 16 رنز بنا کر لوئس گریگوری کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد سلطانز کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں، روسو کے سوا، صہیب مقصود، اور خوشدل شاہ قابل ذکر کارکردگی دکھائے بغیر پویلین لوٹ گئے، تینوں نے بالترتیب 25 ،2 اور 7 رنز بنائے۔اس دوران محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا ، انہوں نے 53 گیندوں پر 71 رنز کی اننگز کھیلی اور 140 کے مجموعی اسکور پر محمد وسیم کا شکار بنے۔

ان کے بعد شاہد آفریدی کو بھی محمد وسیم نے پہلی ہی گیند پر آؤٹ کردیا، جب کہ سہیل تنویر بھی 4 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔اسلام آباد کی جانب سے محمد وسیم نے 3، لوئس گریگوری نے 2 اور حسن علی، فہیم اشرف اور شاداب خان نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ ملتان سلطانزکو کم رنز تک محدود رکھنے کی کوشش کریں گے،ہمارے پاس بیٹنگ لائن اچھی ہے، پچ بھی کافی اچھی لگ رہی ہے۔ ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بہترین ٹیم کے ساتھ آئے ہیں اور ہم کنڈیشنز سے فائدہ اٹھانے کی پوری کوشش کریں گے۔ا

سلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کپتان شاداب خان، ایلکس ہیلز، فل سالٹ، حسین طلعت، آصف علی، افتخار احمد، لوئس گریگوری، فہیم اشرف، حسن علی، ظفر گوہر اور محمد وسیم پر مشتمل ہے۔ملتان سلطانز کی ٹیم میں کپتان محمد رضوان، کرس لین، جیمز وِنس، روسو، صہیب مقصود، خوشدل شاہ، شاہد آفریدی، کارلوس بریتھ ویٹ، سہیل تنویر، محمد عمر اور صہیب اللہ شامل ہیں۔

error: Content is protected !!