ایبٹ آباد خواتین علاقائی گیمز اپنی تمام تر رونقیں سمیٹی ہوئی اختتام پزیر

ایبٹ آباد(سپورٹس لنک رپورٹ) ایبٹ آباد خواتین علاقائی گیمز اپنی تمام تر رونقیں سمیٹی ہوئی اختتام پزیر ہو گئیں۔ تقریب کی مہمان خصوصی سابق ایم این اے فرزانہ مشتاق اوراسسٹنٹ کمشنر حویلیاں عکاشہ کرن نے انعامات تقسیم کئے۔ ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے پی کے اور ریجنل سپورٹس آفس کے زیر اہتمام سٹی سپورٹس کمپلیکس ایبٹ آباد میں جاری خواتین کے علاقائی دو روزہ مقابلوں کے دورے روز بیڈمنٹن فائنل میں حنا قریشی نے ایک دلچسپ مقابلے کے بعد اپنی حریف انڈر سکسٹین گیمز کی رنرز اپ ایبٹ آباد کی معراج کو تین دو کے کانٹے دار مقابلے کے بعد شکست دیکر ایونٹ ٹرافی اپنے نام کرنے میں کامیاب رہیں اسی طرح رسہ کشی کے ایونٹ میں ایبٹ آباد کلب کی ٹیم نے حویلیاں کو شکست دی میوزیکل چیئر میں حلیمہ نے پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی ٹیبل ٹینس میں کومل نے شمائلہ کو شکست دی نیٹ بال میں حویلیاں نے ایبٹ آباد کو شکست دیکرٹرافی اپنے نام کی اسی طراح والی بال مقابلوں میں میں حویلیاں نے ایبٹ آباد کو شکست دی ووشو میں ایبٹ ووشو کلب نے کامیابی اپنے نام سمیٹی ۔اس موقع پر سابق ڈی ی سپورٹس طارق محمود ڈائریکٹر سپورٹس سید ثقلین شاہ ،ڈی ایس او وسیم فضل اعوان، ڈاکٹر مشتاق شاہ ،طاہر منیر اعوان، شیراز اعوان، شوکت حسین مظہر محمود اور دیگر شخصیات بھی موود تھیں۔

تعارف: newseditor