انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کرنے کی منظوری دیدی

 

آئی او سی نے کرکٹ کو بھی دیگر گیمز کی طرح باقاعدہ طور پر اولمپکس میں شامل کرنے کی منظوری دیدی ۔

 

 

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے ممبئی میں ہونے والے سیشن میں کرکٹ کو لاس اینجلس اولمپکس میں

شامل کرنے کی منظوری دی، آرگنائزنگ کمیٹی نے اولمپک گیمز لاس اینجلس میں پانچ کھیلوں کو شامل کرنے کی تجویز دی تھی۔

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے سیشن میں کرکٹ کے علاوہ بیس بال، سافٹ بال، فلیگ فٹبال، لاکروس اور سکواش کو بھی اولمپک 2028 کا حصہ بنانے کی منظوری دی گئی۔

آئی او سی کے مطابق لاس اینجلس اولمپک گیمز 2028 میں کرکٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔

 

 

error: Content is protected !!