سنٹرل جیل پشاور میں قیدیوں اور جیل ملازمین کے مابین کرکٹ میچ کاانعقادکیاگیا


پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ)سنٹرل جیل پشاور میں قیدیوں اور جیل ملازمین کے مابین کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا ، جیل سپرنٹنڈنٹ خالد عباس کی ہدایت پر ہونیوالے کرکٹ میچ میں قیدیوں سمیت ملازمین نے دلچسپی کا مظاہرہ کیا کرکٹ ٹورنامنٹ تین ٹیموں کے مابین کھیلا گیا اے ٹیم میں قیدیوں کو شامل کیا گیا تھا جبکہ بی ٹیم میں حوالاتی شامل تھے جبکہ سی ٹیم میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت جیل ملازمین کی بڑی تعداد شریک تھی پہلا میچ اے اور بی ٹیم کے مابین ہوا جس میں بی ٹیم شکست کھا گئی جبکہ اے ٹیم عاصم کی سربراہی میں کھیل جبکہ ڈپٹی پرنٹنڈنٹ کی سربراہی میں سی ٹیم کے مابین مقابلہ ہوا جسے جیل ملازمین پر مشتمل ٹیم نے جیت لیا -فائنل کے موقع پر جیل سپرنٹنڈنٹ خالد عباس مہمان تھے جنہوں نے آئندہ بھی اس طرح کے مقابلوں کے انعقاد کا اعلان کیا اور کہا کہ بہت جلد والی بال اور فٹ بال کے مقابلے منعقد کروائے جائیں گے تاکہ قیدیوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ ملےکیونکہ انسان کیلئے اس قسم کی مثبت سرکرمیاں بہت ضروری ہے۔

error: Content is protected !!