کوئٹہ میں شیڈول پاکستان انٹربورڈ بوائز تھروبال چیمپیئن شپ میں شرکت کے لیئے تعلیمی بورڈ حیدرآباد کی ٹیم منتخب

حیدرآباد( )کوئٹہ میں شیڈول پاکستان انٹربورڈ بوائز تھروبال چیمپیئن شپ میں شرکت کے لیئے تعلیمی بورڈ حیدرآباد کی تھرو بال ٹیم فائنل کرلی گئی۔اس ضمن میں سیلیکشن کے لیئے ہونے والے ٹرائلز اور کیمپ کے بعد ورکنگ کمیٹی کے اراکین گورنمینٹ بوائز ڈگری کالج کوٹری، کوہسار اور شاہ لطیف گرلز کالج لطیف آباد کے سینیئر ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن پرویزاحمد شیخ،خرم رفیع صدیقی اور عائشہ آرائیں نے فائنل ٹیم ضروری کاروائی اور دستاویز کی جانچ پڑتال کے لیئے لیڈی اسپورٹس آفیسر شاہدہ شیخ کے سپرد کردی۔منتخب کھلاڑیوں میں پبلک اسکول حیدرآباد کے وقاص احمد، اویس شیر، عبدالحنان، اللہ ڈنو،شاہ محمد، گورنمینٹ بوائز ڈگری کالج کوہسار کے سید علی حسنین کاظمی، محمد محب، ملک علی محمد، علی بابا گورنمینٹ بوائز ڈگری کالج کوٹری کے ماجدعلی،نصیب اللہ، ملک عمران علی، قائد اعظم رینجرز اسکول اینڈ کالج حیدرآباد کے شہریار شہاب شامل ہیں جبکہ علی بابا گورنمینٹ بوائز ڈگری کالج کوٹری کے ثاقب علی اور رینجرز کالج کے علی حیدر اسٹینڈ بائی میں ہیں۔

تعارف: newseditor