ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے شجرکاری مہم کے حوالے سے سمندری میں اراضی ریکارڈ سنٹر میں پودا لگایا

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے شجرکاری مہم کے حوالے سے سمندری میں اراضی ریکارڈ سنٹر میں گزشتہ روز پودا لگایا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سمندری فیصل سلطان بھی موجود تھے

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آلودگی کے خاتمے اور ماحول کو صاف رکھنے کے لئے زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں تاکہ ہم صاف فضاء میں سانس لے سکیں، وزیراعظم عمران خان کی شجرکاری مہم میں ہر فرد کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے،یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے پنجاب کے تمام ڈویژن،ڈسٹرکٹ اور تحصیل میں پودے لگائے جارہے ہیں۔

error: Content is protected !!