پاکستان سپر لیگ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 198 رنز کا دفاع کرنے میں بھی ناکام، پشاور زلمی نے 3 وکٹوں سے میچ جیت لیا


کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2021ء کے آٹھویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی۔ 199 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور کی جانب سے اننگ کا آغاز امام الحق اور کمران اکمل نے کیا لیکن صرف 13 کے مجموعی سکور پر کامران اکمل آؤٹ ہوگئے جس کے بعد ون ڈاؤن آنے والے ٹام کیڈمور صرف 4 رنز بناکر چلتے بنے۔


حیدر علی اور امام الحق نے 58 رنز کی شراکت کی، امام الحق کی وکٹیں 79 کے مجموعے پر زاہد محمود نے اڑادیں جنہوں نے 41 رنز بنائے۔ شعیب ملک نے جارحانہ بیٹنگ شروع کی اور بلند و بالا چھکے بھی لگائے۔ اس سے قبل نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

صائم ایوب اور کیمرون ڈیلپورٹ نے گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اننگز کا آغاز کیا مگر محمد عمران نے 15 کے سکور پر ڈیلپورٹ کوصرف 2 رنزپر آؤٹ کردیا، کرس گیل کی جگہ ٹیم میں آنے والے جنوبی افریقی سٹار بلے باز فاف ڈوپلیسی بیٹنگ کے لیے میدان میں آئے، گلیڈی ایٹرز کے آؤٹ ہونیوالے دوسرے بلے باز صائم ایوب تھے جو 19 گیندوں پر 21 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے ۔

فاف ڈوپلیسی وہاب ریاض کی گیند پر اونچا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہوگئے، ڈوپلیسی نے 26 گیندوں میں 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 37 رنز بنائے۔کپتان سرفراز احمد نے اعظم خان کے ساتھ مل کر اننگز کو ذمہ دارانہ انداز میں آگے بڑھایا اور اپنی نصف سنچری بنائی۔ دونوں نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 105 رنز بنائے، سرفراز احمد 19 ویں اوور میں وہاب ریاض کو 3 چوکے اور ایک چھکا لگانے کے بعد 81 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔


آخری اوور میں ثاقب محمود نے ابتدائی دو گیندوں پر 2 وکٹیں حاصل کیں جس میں 26 گیندوں پر 47 رنز بنانیوالے اعظم خان اور بین کٹنگ شامل تھے۔ ثاقب محمود ہیٹ ٹرک نہ کر پائے تاہم محمد نواز کو بھی آؤٹ کرکے اوور میں تیسری وکٹ گرائی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سکور بورڈ پر رواں سیزن کا اب تک کا سب سے بڑا سکور 198 رنز سجایا۔ پشاور زلمی کی جانب سے سب سے زیادہ 3 وکٹیں ثاقب محمود کو ملی ،کپتان وہاب ریاض نے اپنے 4 اوورزمیں 54 رنز کی مار برداشت کی اور 2 وکٹیں حاصل کیں ۔

error: Content is protected !!