آل پاکستان وائٹ ہاؤس فٹ بال ٹورنامنٹ کے لئے 15 رکنی اکبر کلب کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

اسلام آباد ( سپورٹس لنک رپورٹ) آل پاکستان وائٹ ہاؤس فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل کے لئے 15 رکنی اکبر کلب اسلام آباد کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے، اکبر فٹ بال کلب اسلام آباد کے صدر سید شرافت حسین بخاری نے 15 رکنی ٹیم کے کھلاڑیوں نام کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ دنیال بخاری ٹیم کی قیادت کریں گے اور مسعود ٹیم کےوائس کپتان ہونگے، دیگر کھلاڑیوں میں تنزیل بخاری ، شاہ زیب، شہزاد ، شیرون بھٹی، ہاشم، مبین، طلحہ، اسد، یاسر، سلمان، سعاد، فیضان خان اور حیدر شامل ہیں، جبکہ شاہد صدیق اور عبدالرحمن کو بالترتیب ٹیم منیجر اور کوچ مقرر کیا گیا ہے، فائنل میچ اکبر فٹ بال کلب اور پوپو کلب کی ٹیموں کے درمیان (آج) اتوار کو صوابی میں کھیلاجائے گا،

error: Content is protected !!