پاکستان پریمئیر باکسنگ “ کھیل کی ترقی کا باعث بنے گی،محبوب خان



لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے پروفیشنل باکسنگ ایونٹ میں انڈونیشیا کے بویابلڈورزر کو ناک آﺅٹ شکست دے کر ایشین باکسنگ کونسل کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عثمان وزیر کے کوچ سابق انٹرنیشنل باکسر محمد محبوب خان نے باکسنگ کے کھیل کو گراس روٹ لیول سے فروغ دینے کے مشن پر گامزن سابق پاکستانی انٹرنیشنل باکسرز پر مشتمل تنظیم ”پاکستان پریمئیر باکسنگ “ کے صد ر سابق انٹرنیشنل باکسرفیضی خان،جنرل سیکرٹری سابق انٹرنیشنل باکسرصیغم مثیل ، فنا نس سیکرٹری سابق انٹرنیشنل باکسرشاہد منصور سمیت دیگر عہدیداروںسے پاکستان پریمیئر باکسنگ کے لاہور سیکرٹریٹ میں ملاقات کی

بعد ازاں فیروز پور روڈ پر واقع پاکستان سپورٹس بورڈ کے نیشنل کوچنگ سنٹر میںپاکستان پریمیئرباکسنگ کے چیئرمین سابق انٹرنیشنل باکسر امجد علی سمیت د یگر عہدیداروںسے ملاقات کی۔پاکستان پریمیئر باکسنگ کے صدر فیضی خان نے برطانوی باکسر عثمان وزیر کے کو چ محمد محبوب خان کو پاکستان پریمیئر باکسنگ کی جانب سے گراس روٹ لیول باکسنگ کے کھیل کو ترقی دینے بارے کیے جانے والے اقدامات کو آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔محمد محبوب خان نے بد ترین حالات میں اپنی مدد آپ کے تحت پاکستان میں باکسنگ کی ترقی کیلئے اقدامات کئے جانے والے اقدامات پر پاکستانی انٹرنیشنل باکسرز پر مشتمل تنظیم ”پاکستان پریمئیر باکسنگ “ کے تمام عہدیداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ”پاکستان پریمئیر باکسنگ “ پاکستان باکسنگ کے کھیل کی ترقی کا باعث بنے گی۔

error: Content is protected !!