کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)سندھ سافٹ بال ایسوسی ایشن کے انتخابات میں آئندہ چار سالہ مدّت کیلئے محمد سلیم راجپوت پیٹرن انچیف، محمدعلی شاہ پیٹرن،افضل زیدی چیئرمین اور سید وسیم ہاشمی بلا مقابلہ صدر منتخب ہوگئے یونین کلب میں ہونے والے الیکشن کے سلسلے میں جنرل باڈی اجلاس میں چیف الیکشن کمشنراور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل احمد علی راجپوت نے کامیاب ہونے والے عہدیداران کے ناموں کا اعلان کیا تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے منتخب ہونے والے دیگر عہدیداران میں ڈاکٹر فرحان عیسی وائس چیئرمین،عالیہ احمد چیئرپرسن ویمن ونگ،آصف عظیم سینئیر نائب صدر،امین مرچنٹ، پرویزاحمدشیخ، محمدناصر اور سلمہ خان نائب صدور کامیاب قرار پائے جنرل سیکریٹری کیلئے محمدذیشان مرچنٹ،جوائنٹ سیکریٹری شاہد آفتاب، سیکریٹری فنانس مرادحسین، نگارمنگی اور شگفتہ کاظمی ایسوسی ایٹ سیکریٹری،ظہیر حسین چیئرمین امپائرنگ،فرازاعجاز چیئرمین کوچنگ اور محمداقبال چیئرمین ٹیکنیکل کمیٹی منتخب ہوئے اس کے علاوہ عمران علی بلوچ، سید حسن عسکری، محمد ریحان،تہمینہ آصف، عائشہ ارم اور عاشی ذیشان کاانتخاب ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبران کے طور پرہوا اس موقع پر ہاؤس نے گذشتہ اجلاس کے منٹس اورآئندہ سال کے کیلنڈر کی بھی منظوری دی جس میں قومی سطح پر ہونے والے ایونٹس سمیت15 ویں نیشنل ویمن سافٹ بال چیمپئین کے کراچی میں انعقاد کے علاوہ دوسرے سافٹ بال ایشیاء پاکستان کوچنگ کلینک بھی شامل ہیں