عبد الرشید والی بال کلب بدوکی نے شہزاد کلب کو 2-1سیٹ سے ہرا دیا



 لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)سنٹرل پارک والی بال چمپیئن عبد الرشید والی بال کلب بدوکی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پہلے سیٹ میں عبد الرشید کلب نے 21-8سے جیتا جبکہ دوسرے سیٹ میں شہزاد کلب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 21-18سے جیتا جبکہ تیسرے سیٹ میں عبد الرشید والی بال کلب بدوکی نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسر١ سیٹ 21-19سے جیت لیا ۔

عبد الرشید کلب کی طرف سے رضوان نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا جبکہ شہزاد کلب کی طرف سے وٹو نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ۔ میچ کے اختتام پر ٹیسٹ کرکٹر عامر نذیر نے اور سپورٹس منیجر سینٹرل پارک محمد کلیم نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔

اس ٹورنامنٹ کو کامیاب کروانے میں حاجی عبدالرشید اور میا ں سجاد احمد کی کاوشوں کو بھی سراہا گیا ۔ونر ٹرافی بمعہ کیش 20,000/-عبد الرشید والی بال کلب ،رنر اپ ٹرافی بمعہ کیش 10,000/-شہزاد والی بال کلب ،تیسری پوزیشن بمعہ کیش 5000/-میاں سعید میموریل والی بال کلب،فائنل میچ کے مین آف دی میچ محمد رضوان (عبد الرشید والی بال کلب )،بیسٹ پلیئر محمد وٹو ( شہزاد والی بال کلب ) کو دیا گیا ۔

والی بال ٹورنامنٹ منعقد کروانے پر میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے سنٹرل پارک کے میاں طاہر جاوید ،میاں محمد ناصر ، میاں محمد خالد کا شکریہ ادا کیاکہ انہوں نے اس علاقے کے لوگوں کے لئے شاندار ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا ۔

تعارف: newseditor