پی سی بی کے عہدیداران ہفتے کو فرسٹ بورڈز کے سربراہان سے ملاقات کریں گے

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)فرسٹ بورڈز کے سربراہان اور پی سی بی کے عہدیداران ہفتے کو نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں ملاقات کریں گے، جہاں آئندہ 12 ماہ کے اہداف تیار کیے جائیں گے۔ اس موقع پر پی سی بی کا شعبہ ڈومیسٹک کرکٹ، فرسٹ بورڈز کے ان تمام سربراہان کو ڈومیسٹک اسٹرکچر اور اس سے جڑے آئندہ ہفتوں کے لیےان کے مقررہ اہداف کے بارے میں بھی آگاہ کرے گا۔

اجلاس میں انتظامی نظام کے طور پر مختلف تقرریوں پر تبادلہ خیال کرنے کے علاوہ پی سی بی فرسٹ بورڈز کے سربراہان کو پی سی بی کے آئین 2019 ، کلب رجسٹریشن کے عمل اور ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

ایک سالہ مدت کے لئے فرسٹ بورڈز کی تقرری 5 مارچ کو کی گئی تھی، وہ سٹی کرکٹ اور کرکٹ ایسوسی ایشن کے ماڈل آئین میں منیجمنٹ کمیٹیز سے منسوب فرائض انجام دیں گے۔ ان فرائض میں روز مرہ کے معاملات چلانے کے ساتھ ساتھ کرکٹ کلب کی پہلی رجسٹریشن کے عمل کی نگرانی کرنا اور اپنے دائرہ اختیار میں کرکٹ ایونٹس کا انعقاد اورنگرانی بھی شامل ہے۔

تعارف: newseditor