ذوالفقار بٹ آرچری فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری نامزد

کراچی(سپورٹس رپورٹر )ذوالفقار بٹ آرچری فیڈریشن پاکستان کے نئے جنرل سیکرٹری بنا دئیے گئے اس حوالے سے اجلاس پاکستان آرچری فیڈریشن کی جنرل باڈی کا اجلاس لاہور میں منعقد ہوا جس میں چاروں صوبوں سمیت ڈیپارٹمنٹ کے نمائندوں نے شرکت کی ، پاکستان آرچری فیڈریشن کے صدر جنرل عارف حسن کے زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں آرچری فیڈریشن کے معاملات زیر بحث آئے اور مشترکہ طور پر اجلاس میں پشاور سے تعلق رکھنے والے ذوالفقار بٹ کو پاکستان آرچری فیڈریشن کا عہدہ دے دیا گیا جس کی توثیق جنرل باڈی کے تمام ممبران نے کردی-اس موقع پر جنرل عارف حسن اور دیگر ممبران نے ذوالفقار بٹ کی کھیلوں کے فروغ میں کردار کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ وہ آرچری کے کھیل کے فروغ کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے اور ملک بھر میں آرچری کے فروغ کیلئے کام کرینگے
سندھ آرچری ایسوسی ایشن کی صدر ثناء علی اور سیکریٹری جنرل فرخ بلال نے نامزد ہونے والے جنرل سیکریٹری پاکستان آرچری فیڈریشن کو مبارک باد پیش کی اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائ کہ تیر اندازی کے فروغ کیلئے ہر سطح پر کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

تعارف: newseditor