تہکال میں کھیلوں کے میدان کیلئے 25 کنال زمین مختص


پشاور(سپورٹس رپورٹر)خیبر پختونخواہ سپورٹس ڈائریکٹریٹ کی ٹیم نے تہکال میں نئے بننے والے سپورٹس سنٹر کی زمین کا مسئلہ حل کردیا پینالیس کنال کی زمین مقامی افراد نے دی تھی اور بیس کنال زمین گرلز ڈگری کالج جبکہ پچیس کنال زمین کھیلوں کی میدان کیلئے مختص کردی ، اس بارے میں ایک کیس بھی پشاور ہائیکورٹ میں زیر سماعت تھا اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور کو احکامات بھی جاری کئے گئے

گذشتہ روز تہکال میں واقع زمین کی ڈی مارکیشن کا عمل مکمل ہوا جس کے تحت بیس کنال کی زمین گرلز ڈگری کالج کیلئے مختص کردی گئی جبکہ پچیس کنال زمین کھیلوں کے میدان کیلئے مختص کردی گئی ، اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر پشاور تحسین اللہ اور ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سلیم رضا بھی موجود تھے-

تعارف: newseditor