افتخار احمد کی ٹی ٹین لیگ میں چھکے چوکوںکی برسات

قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد نے متحدہ عرب امارات کی ٹی10 لیگ میں دھواں دھار انٹری دے ڈالی۔ بنگلا ٹائیگرز کی نمائندگی کرتے ہوئے افتخار احمد نے 5 چوکوں اور 8 چھکوں کی مدد سے 30 گیندوں پر 83 رنز بنا ڈالے۔ افتخار احمد نے سب سے زیادہ رنز انگلینڈ کے بالر رچرڈ گلیسن کے 2 اوورز میں بنائے۔قومی کرکٹر کی جارحانہ اننگز کی بدولت بنگلہ ٹائیگرز کی ٹیم 10 اوورز میں 133 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی،جبکہ ابوظہبی بلز کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 121 رنز ہی بنا پائی۔واضح رہے افتخار نے 83 رنز کی اننگز کھیل کر رواں سیزن میں سب سے زیادہ انفرادی اسکور بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا ہے۔ ٹی10 لیگ کا آغاز 23 نومبر کو ہوا تھا جبکہ فائنل 4 دسمبر کو زید کرکٹ اسٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔

error: Content is protected !!