کرکٹ کے میدان کے بعد سوشل میڈیا کے میدان میں بھی بابر اعظم چھا گئے


اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)کرکٹ کے میدانوں کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سوشل میڈیا پر بھی ایک سنگ میل عبور کرلیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بابر اعظم کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر فولوورز کی تعداد2 ملین ہوگئی ہے۔

بابر اعظم سے قبل قومی ٹیم کے کھلاڑی عماد وسیم کو ٹوئٹر پر 20 لاکھ فولوورز رکھنے والے پاکستانی کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل تھا تاہم اب بابر اعظم نے یہ اعزاز بھی اپنے نام کرلیا ہے۔خیال رہے کہ بابراعظم نے حال ہی میں بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی میچز میں تیز ترین 2000 رنز مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

بابراعظم نے کیرئیر کی 52 ویں اننگز میں 2000 رنز کا سنگ میل عبور کیا جب کہ ویرات کوہلی نے 56 اننگز میں تیز ترین 2000 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنائے تھے۔

error: Content is protected !!