ٹی ٹین تیز فارمیٹ ہے جس کے لئے تکنیکی مہارت کی ضرورت ہے :۔ مشتاق احمد

ٹی ٹین فارمیٹ ایک تیز ترین فارمیٹ ہے جس میں فیصلہ سازی فورا کرنا ضروری ہے ہر بال پھینکنے سے پہلے باولر کو سوچنا پڑتا ہے تا کہ بہترین گیند بازی کی جا سکے ان خیالات کا اظہارپاکستان کے سا بق کرکٹر اور دکن گلاڈی ائیٹر کے ہیڈ کوچ مشتا ق احمد نے ورچوئل پریس کانفرنس کے دوران کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹی ٹین میں شامل تمام ٹیمیں اچھے کھیل کا مظاہر ہ کر رہی ہیں اور ہر ٹیم میں بہترین کھلاڑی شامل ہیں اس لئے کسی ایک یا دو ٹیموں کو فیورٹ قرار دینا قبل از وقت ہو گا

ٹیم وہی نمایاں ہو گی جو اچھے کھیل کا مظاہرہ کرئے گی انہوں نے کہا کہ اسپنرز کی مہارت کھیل کا نقشہ بدل سکتی ہے کیونکہ جہاں ایک بیسٹ مین میچ کے لئے اہم کرداادا کرتا ہے اسی طرح اسپنرز بھی میچ کا رخ تبدیل کرتے دکھائی دیتے ہیں ایک سوال کے جواب میں مشتاق احمد نے کہا کہ ٹاس کا اہم رول ہے کیونکہ پہلے میچز میں بال نیچے رہتی ہے لیکن جیسے ہی لائیٹ آن ہوتی ہیں تو پچ فلیٹ ہو جاتی ہے جس سے گیند بازی میں مشکلات آ تی ہیں پاکستان ٹیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مشاق احمد کا کہنا تھا کہ کسی بھی بڑے ایونٹ میں ٹیم کی کامیابی کا دارومدار ٹیم کے متحد ہونے پر ہے اور ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم متحد تھی اور یہی اس کی کامیابی کا راز بھی ہے ۔

دکن گلاڈیئیٹر ٹیم کمبینیشن کے حوالے سے سوال کے جواب میں مشاق احمد کا کہنا تھا کہ دکن گلاڈی ائٹر بیلنس ٹیم ہے جس میں رسل ، انور علی ، وہاب ریاض ، ٹام بینٹن ، نجیب جیسے تجربہ کار کھلاڑی موجود ہیں جو کسی بھی وقت میچ کا رخ تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں بطور کوچ میرے لئے یہ اہم ہے کہ ٹیم کومتحد رکھوں اور ان کی ترتیب کے لئے تمام سہولیات کو بروکار لاتے ہوئے ٹیم پرفارمنس کو بہتر کرنے کی کوشش کروں کھلاڑی میدان میں فیصلہ سازی کا مکمل اختیار رکھتے ہیں کیونکہ کھیلنا انہوں نے ہی ہوتا ہے اب تک کی پرفارمنس ہماری ٹیم کی بہت اچھی ہے اور امید یہی ہے کہ ہماری ٹیم آئندہ بھی اچھے کھیل کا مظاہر ہ کرئے گی ۔ ابوظبی ٹی ٹین متحدہ عرب امارا ت میں کھیلی جانے والی آئی سی سی سے منظور شدہ لیگ ہے ابوظبی ٹی ٹین کے سیزن فائیو میں دکن گلاڈیئیٹرسمیت چھ ٹیمیں شامل ہیں اور لیگ کا فائنل 4دسمبر کو شیخ زاید کرکٹ اسٹیدیم ابوظبی میں کھیلا جائے گا

error: Content is protected !!