دوسرا ٹیسٹ، زمبابوے ٹیم کی قیادت برینڈن ٹیلر ہی کرینگے

ہرارے(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی زمبابوے ٹیم کی قیادت برینڈن ٹیلر ہی کریں گے۔ اس حوالے سے زمبابوے کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ شین ولیمز کے ان فٹ ہونے پر برینڈن ٹیلر کو پہلے ٹیسٹ میں قائم مقام کپتان بنایا گیا تھا۔

خیال رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹیسٹ آج سے شروع ہوگا۔زمبابوے کرکٹ بورڈ کے مطابق ویزلے مدھویر کو دوسرے ٹیسٹ کے لیے طلب کرلیا گیا ہے، جبکہ ٹاکوڈ زوانشے کائٹانو کو اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے۔

تعارف: newseditor