ثانیہ مرزا کی مضحکہ خیز ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل


بھارتی ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو مضحکہ خیز ویڈیو میں سالیوں کی مختلف اقسام بتادیں ثانیہ مرزا نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکائونٹ پر اپنے مداحوں کے ساتھ ایک مضحکہ خیز ویڈیو شئیر کی ہے جس میں انہیں اپنے بہنوئی اسد کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو شئیر کرتے ہوئے ثانیہ مرزا نے اس ویڈیو کو عنوان دیا ایک سالی کا خنّاس۔اس ویڈیو میں ثانیہ مرزا نے اپنے بہنوئی کے ہمراہ دلچسپ اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے سالیوں کی مختلف اقسام کے بارے میں بتایا ہے کہ سالیاں کیسی ہوتی ہیں۔ویڈیو کے آغاز میں لکھا ہوا دیکھا جاسکتا ہے کہ سالیوں کی ایک قسم وہ ہے جو ہمیشہ اپنے بہنوئی کو کھانا کھلاتی رہتی ہیں اور پھر اس کے ساتھ ہی ثانیہ مرزا اپنے بہنوئی اسد کو کھانا کھلاتے ہوئے بھی نظر آرہی ہیں۔

سالیوں کی دوسری قسم رسمی برتائو رکھنے والی سالیوں کی ہوتی ہے جبکہ سالیوں کی تیسری قسم ایسی سالیوں کی ہوتی ہے جو بہنوئی کو ہمیشہ ورزش کرواتی رہتی ہیں اور ویڈیو میں ثانیہ کو زبردستی اپنے بہنوئی اسد کو ورک آئوٹ سیشن کرواتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو کے اختتام پر بتایا گیا کہ آپ کے ساتھ ہمیشہ ہنسی مزاق کرتے رہنے والی سالیاں بھی ہوتی ہیں۔ ثانیہ مرزا اور اٴْن کے بہنوئی اسد کی اس مضحکہ خیز ویڈیو کو اب تک 51 ہزار سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں۔

تعارف: newseditor